: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔3جولائی(اعتماد نیوز) ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ بہت جلد شہر میں ہوم گارڈس اور پولیس تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ آج سکرٹیریٹ میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
شہر میں امن و امان کی بر قراری کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی پی اور پولیس کے اعلی عہدیدار اسٹڈی ٹور کے لئے لندل ‘ اور نیو یارک کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن کی طرح شہر میں بھی 2ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا جائیگا۔